کتاب: حدیث جبریل - صفحہ 99
ربوبیت کی خلق وایجاد میں وحدہ لاشریک لہ ہے ،ضروری ہے کہ وہی ذات معبودہونے میں بھی وحدہ لاشریک لہ ہو۔
تبھی تو اس پوری کائنات میں صرف اللہ تعالیٰ نے ہر شیٔ کے خالق ہونے اور ہرشیٔ کے مالک ہونے اور ہرشیٔ کے مدبر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ،یہ دعویٰ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اورکوئی نہیں کرسکا۔توپھر ضروری ہے کہ صرف اسی ذات برحق کو معبودِ حق ماناجائے،اس کے سوا معبود کھڑے کئے گئے ہیں مگر سب کے سب باطل ہیں۔[ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ ][1]
ایمان کے رکن اول (ایمان ب اللہ ) کے حوالے سے کچھ بنیادی باتیں، رقم کی گئی ہیں،مزید تفصیل کیلئے ہماری تمام کتب جن کاموضوع عقیدہ ہی ہے کی طرف مراجعت کرلی جائے،بالخصوص کتاب (توحید الٰہ العالمین )اس موضوع پر کافی وشافی مواد مہیاکرے گی۔(ان شاء اللہ)
[1] لقمان:۳۰