کتاب: حدیث جبریل - صفحہ 222
یعنی:یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے۔ نیز فرمایا: [يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَمَا ہُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنْہَا وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ][1] یعنی:یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں۔ نیز فرمایا: [فَمَا تَنْفَعُہُمْ شَفَاعَۃُ الشّٰفِعِيْنَ][2] یعنی:پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی ۔ نیز فرمایا: [وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ لَا يُقْضٰى عَلَيْہِمْ فَيَمُوْتُوْا وَلَا يُخَـفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَاكَذٰلِكَ نَجْزِيْ كُلَّ كَفُوْرٍ][3] یعنی:اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ مر ہی جائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔ نیز فرمایا: [اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَظَلَمُوْا لَمْ يَكُنِ اللہُ لِيَغْفِرَ لَہُمْ وَلَا لِيَہْدِيَہُمْ طَرِيْقًا۔ اِلَّا طَرِيْقَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا۝۰ۭ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا][4]
[1] المائدۃ:۳۷ [2] المدثر:۴۸ [3] الفاطر [4] النساء:۱۶۸،۱۶۹