کتاب: حدیث ہرقل - صفحہ 90
بلال حبشی کو اللہ بلائے گا،تو اللہ تعالیٰ پربھی اعتراض کروگے؟یا اللہ ! یہ کیسی تقسیم ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’المؤذنون أطول الناس أعناقا یوم القیامۃ‘‘([1]) قیامت کے دن موذنوں کی گردنیں سب سے اونچی ہونگی اوربلال حبشی توکعبۃ اللہ کے موذن اورمسجد نبوی کے موذن ہیں اورپوری زندگی اللہ کے نبی کے امر سے یہ خدمت انجام دیتے رہے۔[2] غرباء کی فضیلت: توہرقل اس نکتہ کوخوب سمجھتا تھا:’’ھم أتباع الرسل‘‘ کہا کہ واقعتا جوانبیاء کے أتباع ہوتے ہیں، اورسچے پیروکارہوتےہیںوہ کمزور ہی ہوتے ہیںاوراسلام ان کمزوروں ہی سے شروع ہوتاہے:’’إن الإسلام بدأ غریبا،وسیعود کما بدأ غریبا، فطوبی للغرباء‘‘ [3] اسلام غربت سے شروع ہوا،جس غربت سے شروع ہوا، اسی غربت میں لوٹ جائے گا،پس خوشخبری ہوتمام غرباء کیلئے! یہ کمزورلوگ ،یہ ضعفاء یہ غرباء ان کیلئے بشارتیں ہیں، خوشخبریاں ہیں، اللہ کے ہاں ان کیلئے کیاکچھ ہے؟یہ اللہ جانتاہے، یہ لوگ تو اس قابل ہیں کہ ان کوقریب کیاجائے، ضعفاء
[1] صحیح مسلم: کتاب الصلاۃ، باب فضل الأذان وھرب الشیطان عند سماعہ، رقم الحدیث(۳۸۷( [2] مسند احمد(۴/۹۵،۹۸) [3] صحیح مسلم: کتاب الإیمان ،باب بیان أن الإسلام بدأ غریبا، رقم الحدیث: (۱۴۵)