کتاب: حدیث ہرقل - صفحہ 230
اساس کب تک ہے؟ ایک صدی کیلئے نہیں، دوصدیوں کیلئے نہیں،بلکہ قیامت تک کیلئے ہے اور یہ اساس کس کیلئے ہے؟صرف علماء ہی کیلئے نہیں،علماء ہوں، عامی ہوں، حاکم ہوں، محکوم ہوں، آجرہوں، تاجرہوں، مستاجر ہوں، ملازم ہوں، مردہوں، عورتیں ہوں، ان سب کیلئے اساس، اسوہ ،نمونہ اور آئیڈیل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس حقیقت کوقبول کرلو،ہرقل نے قبول کیوں نہیں کی؟ اس نے اپنی چودھراہٹ، بادشاہت اوراپنی سرداری کوترجیح دی۔
رسول اللہ نے فرمایا:خبردار !دوچیزیں تمہارے دین کونقصان پہنچاتی ہیں: ایک دنیا کی چودہراہٹ کی محبت، دوسرادنیا کے مال کی محبت، توان محبتوں کوختم کردو، تاکہ صحیح معنی میں تم حق کوقبول کرسکواور اللہ کے پیغمبر کی اتباع کرسکو۔ [1]
[1] الترمذی،کتاب الزھد:۲۳۷۶