کتاب: شرح حدیث ہرقل سیرت نبوی کے آئینے میں - صفحہ 34
ان دروس و تقاریر کی طباعت میں جن جن دوستوں کا کسی بھی اعتبار سے تعاون شامل ہے، سب کے لیے اخلاصِ نیت اور عنداﷲ قبولِ حسن کی دعا کرتا ہوں، اﷲ تعالیٰ اس کتابِ نافع کا نفع عام فرما دے اور ہمیں اپنے پیارے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ مبارکہ کے خدام کے زمرہ میں شامل فرما لے۔ روز افزوں یہ تمنا و خواہش بڑھتی جا رہی ہے کہ اﷲ رب العزت روزِ حشر طلبۃ الحدیث کے قدموں میں جگہ عطا فرما دے۔ اللھم آمین۔ وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد، وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین! وکتبہ/ عبداﷲ ناصر الرحمانی مستھل ربیع الثانی 1430ھ ؁