کتاب: شرح حدیث ہرقل سیرت نبوی کے آئینے میں - صفحہ 31
مقدمہ الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین، وعلی آلہ وصحبہ ومن اقتدی بھدیہ ونھج بنھجہ وسن بسنتہ إلی یوم الدین۔ أما بعد! زیر نظر کتاب در حقیقت ایک عظیم الشان حدیث کی شرح پر مشتمل ہے، یہ حدیث، حدیثِ ہرقل کے نام سے معروف ہے، جس کا متن خاصہ طویل اور عظیم الفوائد ہے، اس حدیث سے بہت سے قواعد اور اصول کا استخراج کیا گیا ہے، اس کے مضامین کی کثرت کی ایک بہت بڑی دلیل یہی ہے کہ امیر المؤمنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسے اپنی صحیح میں بہت سے مقامات پر کاملاً یا تقطیعاً ذکر فرمایا ہے اور ہر مقام پر مستقل باب قائم کر کے ایک نئے مسئلے کا استخراج فرمایا ہے۔ چنانچہ یہ حدیث صحیح بخاری میں ’’باب بدء الوحی‘‘ میں مذکور ہے، اس کے علاوہ کتاب الجہاد میں، پھر کتاب التفسیر میں دو مقامات پر مذکور ہے، نیز نیز کتاب الشھادات، کتاب الجزیۃ، کتاب الأیمان والنذور، کتاب العلم، کتاب الأحکام، کتاب المغازي، کتاب الخبر الواحد،اور کتاب الاستئذان میں مستقل تراجم کے تحت موجود ہے۔ کتاب الأدب میں بھی دو مرتبہ اس حدیث کو ذکر فرمایا ہے۔ یہ حدیث دیگر بہت سے فوائد کے ساتھ ساتھ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثتِ مبارکہ کے ابتدائی حالات کا ذکر کرتی ہے، نیز رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت اور اس سے