کتاب: شرح حدیث ہرقل سیرت نبوی کے آئینے میں - صفحہ 305
دونوں کا نام ہے، ان کے دو قول ہیں، جو محققین ہیں وہ کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ کا قول صرف تصدیق بالقلب ہے، امام ابو حنیفہ کا مشہور مذہب یہی ہے اقرار کو تصدیق کی طرح نہیں سمجھتے۔ کبھی کبھی اکراہ کی شکل میں ساقط بھی ہوجاتا ہے، اصل تصدیق ہی باقی رہ جاتی ہے، خلاصہ مطلب یہ ہوا کہ تصدیق کے ہوتے ہوئے بھی انسان مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اس مذہب میں داخل نہ ہو، داخلہ بھی ضروری ہے۔