کتاب: شرح حدیث ہرقل سیرت نبوی کے آئینے میں - صفحہ 27
4۔ تمام امور کو انتہائی دقت اور محنت سے حوالہ قرطاس کیا گیا ہے۔ آخر میں ہم ان تمام حضرات کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس کتاب کی تکمیل میں کسی طرح بھی حصہ لیا، خصوصاً: 1۔ فضیلۃ الشیخ عبداﷲ ناصر رحمانی حفظہ اللہ ، جنہوں نے نہ صرف اپنی تقاریر کی کتابت و اشاعت کی اجازت دی، بلکہ اپنے علمی اور دعوتی مشاغل سے وقت نکال کر اس پر نظر ثانی کی، بہترین مقدمہ لکھا اور مفید آراء و تجاویز سے نوازا، جس سے کتاب کی تکمیل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہوئی۔ 2۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ ، جنہوں نے بیش قیمت علمی و تصنیفی مصروفیات سے فرصت نکال کر اس کتاب پر مقدمہ لکھا، کتاب کے مکمل مسودہ پر نظر ثانی فرمائی اور انتہائی مفید آراء سے نوازا، جو ہماری حوصلہ افزائی کا باعث بنیں۔ علاوہ ازیں اس کتاب کے کسی مرحلہ پر جس بھائی نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے، ہم اس کے مشکور ہیں اور دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کے شارحین، ناشرین اور قارئین کو اجر جزیل عطا فرمائے اور قیامت کے دن ان کی نجات کا بہترین وسیلہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین وصلی اللّٰہ وسلم علی محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین