کتاب: شرح حدیث ابن عباس - صفحہ 27
اسی طرح حدیث شفاعت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمان کے سجدے کی جگہ یعنی پیشانی کو جہنم کی آگ پر حرام قرار دیا ہے۔[1] یہ اور اسی نوعیت کے دیگر واقعات سے واضح ہوجاتا ہے کسی چیز میں اثر اسی وقت ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ اسے موثر بنائے۔ اسی حقیقت کا اشارہ یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔
[1] صحیح البخاری، حدیث (۸۰۶).