کتاب: شرح حدیث ابن عباس - صفحہ 175
فرما دے گا۔ حسبِ توفیق نان و نفقہ دینے میں کوتاہی نہ کرو۔ اس جملے سے بھی مقصود یہی ہے کہ جو ذات بابرکات مشکل کے بعد آسانی دینے والی ہے اسی سے اپنی حاجات میں مدد طلب کرنی چاہیے اور اس کے سوا کسی پر اُمید اور توکل نہیں رکھنا چاہیے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اس عظیم الشان وصیت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے، دین اسلام پر چلنا آسان کرے، اسی پر زندہ رکھے اور اسی پر موت نصیب کرے۔ اللّٰہم أنت ولي في الدنیا و الآخرۃ توفني مسلما و ألحقني بالصالحین۔ آمین یا رب العالمین! ارشاد الحق اثری۔ عفی عنہ ۹ ذی الحجہ ۱۴۳۸ھ: ۲۹/۸/۲۰۱۷ء