کتاب: شرح حدیث ابن عباس - صفحہ 12
راہنمائی کا باعث بنا اور انھیں راہِ استقامت پر گامزن فرما۔
ناسپاسی ہوگی اگر میں محترم مولانا قاری محمد ارشاد اور مولانا حافظ محمد احسان صاحبان کا شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اس کے پروف پڑھے اور اسے طباعت کے مرحلے تک پہنچانے میں تعاون کیا۔ جزاہما اللّٰه أحسن الجزاء۔
الله سبحانہ وتعالیٰ اس حقیر سی کوشش کو قبول فرمائے، ادارہ کے بانی حضرات اور اس کے تمام خدام اور معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
خادم العلم والعلماء
ارشاد الحق اثری ۔عفی عنہ۔
۹ ذی القعدہ ۱۴۳۹ھ ۔ ۲۰۱۸/ ۷/ ۲۳