کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 99
ج: امام شافعی رحمہ اللہ :
دوسرے سلف صالحین کی طرح امام شافعی رحمہ اللہ بھی بغیر کسی کیفیت وتأویل کے اللہ تعالیٰ کی صفات کے قائل ہیں۔ چنانچہ امام ابن القیم رحمہ اللہ اور امام ذھبی رحمہ اللہ نے امام عبد الرحمن بن امام ابی حاتم الرازی رحمہ اللہ کے واسطہ سے ان کا قول سند کے ساتھ یوں نقل کیاہے۔
( قال الإمام بن إمام عبد الرحمن بن أبی حاتم الرازی حدثنا شعیب وابو ثور عن أبی عبد الرحمن محمد بن إدریس الشافعي رحمہ اللّٰہ قال القول فی السنۃ التی أنا علیھا و رأیت أصحابنا علیھا أھل الحدیث الذین رأیتھم وأخذت عنھم مثل سفیان ومالک وغیرھما الإقرار بشھادۃ أن لاإلہ إلا اللّٰہ و أن محمداً رسول اللّٰہ وأن اللّٰہ تعالٰی علٰی عرشہ فی سمائہ یقرب من خلقہ کیف شاء و أن اللّٰہ تعالٰی ینزل إلی السمآء الدنیا کیف شاء ) [1]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ قول جو سنت کے مطابق ہے، اور میں اور ہمارے وہ مشائخ محدثین جن سے میں نے اکتساب علم کیا ہے جن میں سفیان ومالک رحمہ اللہ،شامل ہیں، بھی یہی کہتے ہیں کہ اقرار کرنا لازمی ہے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور محمدا کی رسالت کی گواہی کا اور اس بات کاکہ اللہ تعالیٰ آسمان میں اپنے عرش پر مستوی ہے اللہ تعالیٰ جیسے چاہتا ہے اپنی مخلوق کے قریب ہو جاتا ہے اور جیسے چاہتا ہے آسمانِ دنیا پر نزول کرتا ہے۔
ھ:امام اہل سنت احمد بن حنبل رحمہ اللہ :
اور اسی طرح امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ
[1] اجتماع الجیوش الاسلامیۃ : ص ۵۹ واللفظ لہ/ مختصر العلو: ص۷۶ا