کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 90
﴿ قُلِ ادْعُوْا اللّٰہ أَوِادْعُوالرَّحْمٰنَ أَیًّامَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْأَسْمَآئُ الْحُسْنٰی ﴾ [1]
اور فرمایا:۔
﴿ وَکَلَّمَ اللّٰہ مُوْسٰی تَکْلِیْمًا ﴾ [2]
کہدیجئے تم اللہ کہہ کرپکارو یارحمان جس سے بھی پکارو اس کے اچھے اچھے نام ہیں۔
اور اللہ نے موسی(علیہ السلام) سے خاص طور پر بات کی۔
اور فرمایا:۔
﴿ وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُ اللّٰہ مَغْلُوْلَۃٌ غُلَّتْ أَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوْطَتَانِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَآئُ ﴾ [3]
اور یہود نے کہا بندھاہوا ہے اللہ کا ہاتھ، باندھے جائیں انکے ہاتھ اور ان پر لعنت کی گئی انکے اس کہنے کی وجہ سے، بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں،وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔
ایک اورجگہ پر فرمایا:۔
﴿ تَنْزِیْلاً مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰی الرَّحْمٰنُ عَلَی العَرْشِ اسْتَوٰی ﴾ [4]
یہ قرآن اس کی طرف سے نازل شدہ ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا،بیحد مہربان،عرش پراپنی شان کے موافق قائم ہو۔
ایک اور مقام پر فرمایا:۔
[1] سورۃ الأسراء: ۱۱۰
[2] سورۃ النساء: ۱۶۴
[3] سورۃ المائدہ: ۶۴
[4] سورۃ طہ :۴۔۵