کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 89
فصل چہارم اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا اللہ تعالیٰ کی اسماء وصفات پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جو اور جتنے اسماء وصفات قرآن وحدیث میں وارد ہوئے ہیں ان کو بغیر کسی تشبیہ وتمثیل اور تأویل و تکییف کے اپنے ظاہری معانی پر محمول کرکے ان کے کنہ وحقیقت کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کرنا۔ مقصد یہ ہے کہ جو اسماء وصفات اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے ثابت کیئے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت کیے ہیں ان کو اللہ کیلئے کما یلیق بجلالہ یعنی اس کی شان کے مطابق ثابت کرنا۔اب پیش خدمت ہیں ادلہ نقلی دلائل الف : کتاب اللّٰہ: خوداللہ تعالیٰ کا اسماء وصفات کے بارے میں خبر دینا چنانچہ اس کا فرمان ہے: ﴿وَ ِاللّٰہِ الْأَسْمَآئُ الْحُسْنیٰ فَادْعُوْہُ بِھَا وَذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْ أَسْمَآئِہٖ سَیُجْزَوْنَ مَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ﴾ [1] اور اللہ کیلئے اچھے اچھے نام ہیں پس اسکو انہی سے پکارواور چھوڑدوانکو جو کج روی کرتے ہیں اللہ کے ناموں میں عنقریب انہیں بدلہ دیا جائے گا اس کا جو وہ کرتے ہیں۔ ایک اور مقام پر فرمایا:۔
[1] سورۃ الأعراف :۱۸۰