کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 84
نہیں بے شک میں تم پر بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ اور حضرت ہود علیہ السلام نے بھی اپنی قوم سے یہی ارشاد فرمایا:۔ ﴿ وَإِلٰی عَادٍ أَخَاھُمْ ھُوْداً قَالَ یَا قَوْمِ اعْبُدُواللّٰہ مَالَکُمْ مِنْ إِلٰہٍ غَیْرُہُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُفْتَرُوْنَ ﴾ [1] اور قوم عاد کی طرف ھود انکے بھائی کو بھیجا،انہوں نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اسکے سوا تمہاراکوئی معبود نہیں بے شک تم تو اللہ پر محض افترا باند ھتے ہو۔ اور حضرت صالح علیہ السلام سے بھی یہی کلمات منقول ہیں :۔ ﴿ وَإِلٰی ثَمُوْدَ أَخَاھُمْ صٰلِحًا قَالَ یَا قَوْمِ اعْبُدُواللّٰہ مَالَکُمْ مِّنْ إِلٰہٍ غَیْرُہُ ﴾ [2] اور قوم ثمود مے طرف انکے بھائی صالح کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اسکے سوا تمہاراکوئی معبود نہیں۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو بھی یہی فرما یاتھا:۔ ﴿ أَغَیْرَ اللّٰہ أَبْغِیْکُمْ إِلٰھًا وَھُوَ فَضَّلَکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ﴾ [3] کیا اللہ کے سوا میں تمہارے لئے کوئی اورمعبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پر فضیلت بخشی۔ اور حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی تسبیحات میں یوں ہی فرمایا:
[1] سورۃ ھود: ۵۰ [2] سورۃ ھود :۶۱ [3] سورۃ الأعراف: ۱۴۰