کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 83
ایک اور مقام پر فرمایا:۔
﴿وَإِلٰھُکُمْ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ لآَ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ﴾ [1]
اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے،اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اور اپنی الوہیت ومعبود برحق ہونے کے ثبوت کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کر کے بقعہ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے یوں ارشاد فرمایا:۔
﴿ إِنَّنِیْ أَنَا اللّٰہ لَآإِلٰہَ إِلَّاأَنَا فَاعْبُدْنِیْ ﴾ [2]
بے شک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں پس میری ہی عبادت کرو۔
اور اسی طرح خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے یوں ارشاد فرمایا:۔
﴿ فَاعْلَمْ أَنَّہُ لَآإِلٰہَ إِلَّااللّٰہ ﴾ [3]
آپ یقین رکھیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
ب : رسولوں کی گواہی :
سارے انبیاء ورسل علیہم السلام کا اللہ تعالیٰ کے الٰہ ومعبود برحق ہونے کی خبر اور اپنی امتوں کو اسکی طرف دعوت دینا۔ چنانچہ اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف دعوت دیتے ہوئے حضرت نوح علیہ السلام فرماتے ہیں :۔
﴿لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا إِلٰی قَوْمِہٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُواللّٰہ مَالَکُمْ مِّنْ إِلَٰہٍ غَیْرُہُ إِنِّیٓ أَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ﴾ [4]
ہم نے نوح کو انکی قوم کی طرف بھیجا پس انہوں نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اسکے سوا تمہارا کوئی معبود
[1] سورۃ البقرۃ:۱۶۳
[2] سورۃطہ: ۱۴
[3] سورۃ: محمد ۱۹
[4] سورۃ الأعراف: ۵۹