کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 58
الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِأَمْرِہٖ وَسَخَّرَلَکُمُ الْأَنْھَارَ وَ سَخَّرَلَکُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ وَ سَخَّرَلَکُمُ الَّیْلَ وَالنَّھَارَ وَاٰتَاکُمْ مِّنْ کُلِّ مَا سَأَلْتُمُوْہُ وَإِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّارٌ ﴾ [1] پھل نکالے اور تمہارے تابع کردیا کشتیوں کوتاکہ وہ اللہ کے حکم سے سمندر میں چلیں اور نہروں کو تمہارے تابع بنادیا اور سورج وچاند کو جو مقرر دستور پر چلتے ہیں تمہارے کام میں لگادیااور رات دن کو تمہارے کام میں لگادیا اور جو کچھ تم نے طلب کیا اس سے تمہیں دیا اور اگرتم خدائی نعمتوں کو شمار کرو تو انکا احاطہ نہیں کرسکتے۔ بے شک انسان بہت ظالم، نا شکرا ہے۔ ایک دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿ اَللّٰہُ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَائَ بِنَآئً وَّصَوَّرَکُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَکُمْ وَرَزَقَکُمْ مِّنَ الطَّیِّبَاتِ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ فَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ ﴾ [2] اللہ ہی ہے جس نے زمین تمہارے لئے قرار گاہ بنائی اور آسمان چھت اور تمہاری شکلوں کو بہترین بنایا اور تمہیں پاکیزہ چیزیں رزق میں دی،وہی اللہ تمہارا رب ہے پس بہت بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کاپروردگار ہے۔ ایک تیسری جگہ میں فرمایا: ﴿ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآئِ بُرُوْجاً وَّ زَیَّنّٰھَا لِلنَّاظِرِیْنَ وَحَفِظْنٰھَا مِن کُلِّ اور ہم نے آسمان مین برج (ستارے) بنائے اور اُسے دیکھنے
[1] سورۃ ابراہیم :۳۲ الی ۳۴ [2] سورۃ المؤمن : ۶۴