کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 50
الْعٰلَمِیْنَ ﴾ [1]
تھایہ آوازآئی کہ اے موسیٰ یقیناًمیں ہی اﷲ رب العالمین ہوں۔
ایک دوسرے مقام پراﷲتعالیٰ نے اپنے نفس ووجودکے بارے میں یوں خبردی :
﴿ إنَّنِیْ أَنَا اللّٰہ لَا إلٰہَ إلَّا أنَا فَاعْبُدْنِیْ وَأقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیْ ﴾ [2]
بے شک میں ہی اﷲ ہوں،میرے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں،پس میری عبادت کرو اور نمازمیرے ذکرکیلئے قائم کرو۔
ایک تیسری جگہ پراپنی ذات ووجودکاتعارف کراتے ہوئے اﷲتعالیٰ نے یوں ارشادفرمایا ہے :
﴿ إنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہُ حَثِیْثاً وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَوَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍ بِأمْرِہٖ ألَالَہُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰہ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ ﴾[3]
بے شک تمہارا رب اﷲہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوچھ روزمیں پیدا کیا پھر عرش پرمتمکن ہوا،وہ رات کودِن پر ڈھانپ دیتاہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑی چلی آتی ہے اورسورج اور چاند اورستارے اسکے حکم سے مسخّرہیں آگاہ رہو،اسی کیلئے تخلیق و فرماں روائی کا حق ہے، بابرکت ہے اﷲکی ذات جوتمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
اپنی تعریف وثناء کرتے ہوئے اﷲتعالیٰ ایک اورمقام پریوں ارشادفرماتاہے:
﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
تمام تعریفیں اﷲکیلئے ہیں جوتمام جہانوں
[1] سورۃ القصص : ۳۰
[2] سورۃ طہ : ۴ا
[3] سورۃ الأعراف : ۵۴