کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 49
اﷲ تعالیٰ کی ذات وصفات پرایمان لانے کے بیان میں
اﷲ تعالیٰ پرایمان لانادرحقیقت چارچیزوں پرمشتمل ہے،جوچارفصلوں میں بیان کی جائیں گی۔
الف : اﷲتعالیٰ کے وجودپرایمان لانا۔
ب : اﷲتعالیٰ کی ربوبیت پرایمان لانا۔
ج : اﷲتعالیٰ کی الوہیت پرایمان لانا۔
د : اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات پرایمان لانا۔
فصل اوّل
اﷲکے وجودپرایمان لانا
اﷲتعالیٰ کے وجودپرہم چارقسم کے دلائل پیش کریں گے۔
(الف ) نقلی (ب ) عقلی (ج ) حسّی (د ) فطری
نقلی دلائل
۱۔ کتاب اللہ:
اﷲتعالیٰ کا اپنی ذات ووجودکے بارے میں خودخبردیناجیسے کہ اﷲتعالیٰ نے وادی طورکے کنارہ اوربقعہ مبارکہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کومخاطب کرکے اپنی ذات ووجودکے بارے میں یوں خبردی :
﴿ فَلَمَّآأَتٰھَا نُوْدِیَ مِنْ شٰطِیئِ الْوَادِ الْأَیْمَنِ فِی الْبُقْعَۃِ الْمُبٰرَکَۃِ مِنَ الشَّجَرَۃِ أن یّٰمُوسٰی إنِّیْ أنَا اللّٰہُ رَبُّ
پس جب موسیٰ علیہ السلام پہنچے توانہیں ایک درخت سے جومیدان کے دا ہنی جانب زمین کے ایک مبارک قطعہ میں