کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 39
﴿ قَا لَتِ الْأَعْرَابُ ئَ امَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَلَٰکِنْ قُولُوٓا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا یَدْخُلِ الْإِیْمٰنُ فِیْ قُلُوْبِکُمْ ﴾ [1] دیہاتیوں نے کہاکہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ کہہ دیجیئے کہ تم ایمان نہیں لائے لیکن تم یہ کہوکہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان اب تک تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اورایک دوسرے مقام پرفرمایا :۔ ﴿ مَن کَفَرَبِاللّٰہِ مِن بَعْدِ إِیْمٰنِہِ إِلاّمَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِیْمٰنِ وَلَٰکِن مَّنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِصَدْرًا فَعَلَیْھِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰہ وَلَھُم عَذَابٌ عَظِیمٌ ﴾[2] جوشخص اﷲپرایمان لانے کے بعداس سے کفرکرے مگریہ کہ اس پرجبرکیاجائے اوروہ محض زبان سے کفرکی بات کہدے اوراس کادل ایمان پرمطمئن ہوتواسپرکوئی مؤاخذہ نہیں،لیکن جوکوئی ایمان کے بعداﷲسے کفرکرے دل کی رضامندی کے ساتھ توایسے لوگوں پراﷲکاغضب ہوگا، اور ان کو بڑاعذاب ہوگا۔ اورایک تیسری جگہ پرفرمایا :۔ ﴿ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ حَبَّبَ إِلَیْکُمُ الْإِیْمٰنَ وَزَیَّنَہُ فِیْ قُلُوْبِکُمْ ﴾[3] اورلیکن اﷲنے ایمان تمہارے لیئے محبوب بنادیااور اسے تمہارے دِلوں میں مزین کردیا۔ مذکورہ بالاآیات سے روزِروشن کی طرح واضح ہواکہ ایمان کامحل ومرکزقلب ہے۔ اسی طرح روایت میں آتاہے کہ شروع اسلام میں جب مشرکین مکہ نے حضرت عمّاربن یاسررضی اﷲ تعالیٰ عنہ کوپکڑکرمارا پیٹااوراسلام کے خلاف کچھ نازیباالفاظ ان کی زبان سے کہلوائے اورپھر
[1] سورۃ الحجرات : ۴ا [2] سورۃ النحل : ۰۶ا [3] سورۃ الحجرات : ۷