کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 30
ان کتب کے متعلق محترم جناب الشیخ عبد اﷲ ناصر رحمانی کی حوصلہ افزائی اورتصحیح کمپوزنگ اور طباعت میں ان کی خصوصی دلچسپی اور اپنی جماعت کی طرف سے ان کی طباعت کا ذمہ اٹھانے پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور دعاگوہوں کہ اﷲتعالیٰ ان کے علم وعمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔ کتاب کے متعلق اہم بات چونکہ ارکان ایمان کا تعلق خالصتاً ایمان سے ہے اسلیئے ان کے اثبات کیلئے کتاب و سنت پر اعتماد کیا گیا ہے اور کسی بھی غیر معصوم کا قول بطور دلیل پیش نہیں کیا گیا، کیونکہ ایمانیات کے معاملہ میں کسی غیر معصوم کے قول کا کوئی وزن ہی نہیں ہے۔ سلف صالحین میں سے کسی کا قول یا عقلی وحسی دلائل اگر کہیں کہیں پیش کیئے گئے ہیں تو بطور دلائل کے نہیں بلکہ صرف اور صرف قرآن وحدیث کے ادلہ کے شواہد اور مؤیدات کے طور پر، آپ دوران مطالعہ خود دیکھیں گے کہ بحمداللہ تعالیٰ قرآن وحدیث کے نصوص کی کثرت وبہتات ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میرے اس عمل کو شرف ِ قبولیت بخشے اور اسے میری اخروی نجات کا سبب بنائے۔اللھم استجب ائے میرے رب اس کتاب کے نفع کو عام کردے۔ اسے اپنے بندوں کیلئے مفید اور ان کی اصلاح کا ذریعہ بنادے۔ آمین یا رب العالمین کتبہ؍ ابو عبد ا لصبور عبد الغفوردامنی ۱۸ محرم ۱۴۲۷ھ