کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 26
المعہدالسلفی گلستان جوہر کراچی)کا جن کی خصوصی توجہ و شفقت اور ہمہ قسم تعاون سے یہ کتاب تصحیح وطباعت کے مراحل سے گذر کرجمعیت اہل حدیث سندھ کے تعاون سے طبع ہوکر آپ کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔
محترم موصوف نے کتاب کی تصحیح، کمپوزنگ و پروف ریڈنگ اور طباعت کیلئے اپنے ساتھیوں، مولانا داؤد شاکر صاحب (نائب مدیر المعھد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی) مولانا محمد زبیر صاحب، مولاناذیشان میمن صاحب اور جناب سعد بھائی صاحب کو ایک طرح سے وقف کردیا تھا، پھر محترم شیخ صاحب وقتاً فوقتاً کام چیک کرتے رہے اور اپنے ساتھیوں کو تاکید فرماتے رہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ محترم شیخ صاحب نے مجھ ناچیز کی بہت حوصلہ افزائی فرمائی ہے اور میری دوسری کتب کی طباعت کے سلسلہ میں بھی ہمہ قسم تعاون کا وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ محترم شیخ صاحب کو عقیدہ صحیحہ کی نشر واشاعت میں اس دلچسپی اور رغبت پر جزائے خیر دے،اور اس کتاب کو ان کے لیئے بھی صدقہ جاریہ بنادے اور ان کے نامہ حسنات میں شامل فرمادے۔اللھم استجب
میں مولانا داؤد شاکر صاحب کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پروف ریڈنگ میں نمایاں حصہ لیا،مولانا زبیر اسماعیل صاحب اور مولانا ذیشان میمن صاحب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے بڑی دلجمعی اور شوق سے کمپوزنگ کی ذمہ داری نبھائی۔اور جناب سعد بھائی صاحب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے طباعت کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کی۔اللہ تعالیٰ ان سب ساتھیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
قارئین سے التماس
انسان در حقیقت خطأ ونسیان کا پتلا ہے، کتاب ہذا کی تألیف کے دوران دیگر کتب کی تألیف کا کام بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا،پھر دوران تالیف مجھے کوئی معاون بھی