کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 23
حصہ ہے لہذا ہم نے اس کتاب کی اشاعت اور ان کی دیگر کتب کی اشاعت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔والتوفیق بیداللّٰہ تعالیٰ ہم شیخ عبد الغفور حفظہ اﷲ کی صحت وعافیت کیلئے دعاگو ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس خدمت کیلئے ہمارا انتخاب فرمایا۔ کتاب کی تیاری اور مراجعت کے سلسلہ میں شیخ محترم نے ہمارے ادارہ ’’المعھدالسلفی للتعلیم والتربیہ کراچی‘‘ میں قیام فرمایاجو المعھدالسلفی کے اساتذہ، منتظمین اور طلبہ کیلئے بہت بڑی سعادت کاباعث ہے، اﷲتعالیٰ نے شیخ محترم کو کتاب وسنت اورمنہج سلف صالحین کے فہم کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نفیس اور باذوق طبیعت بھی عطا فرمائی ہے، ان کی مصاحبت ومجالس میں ہم سب بہت مستفید اور محظوظ ہوتے رہتے ہیں،تمام اساتذہ وطلبہ ان سے کافی مانوس ہوچکے ہیں، ہمیں ان کی خدمت کے تعلق سے اپنی کوتاہیوں کا افسوس رہیگا کیونکہ المعھد السلفی کی موجودہ عمارت اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کرتی ہے۔ہمیں امید ہے کہ شیخ محترم کی اگلی کتاب کی تیاری کا مرحلہ جب درپیش ہوگا تو ہم المعھد السلفی کی نئی پرشکوہ اور عالیشان عمارت میں منتقل ہوچکے ہوں گے،اور اس کے دار الضیافۃ میں شیخ موصوف اور دیگر مہمانانِ گرامی کی بہتر خدمت کے قابل بن چکے ہوں گے۔ان شاء اﷲ تعالیٰ۔ کتاب ھذا کی تیاری میں محترم مولانا محمدداؤد شاکر،مولانا زبیر اسماعیل،مولانا ذیشان میمن اور جناب سعد بن عبد العزیزکی خدمات کا بھی معترف ہوں، اﷲ تعالیٰ ان سب کو علمِ نافع اور عملِ صالح کی دولت سے مالا مال فرمادے، اﷲتعالیٰ کتاب کے مؤلف کی اس عظیم نیکی کو ان کے اخروی میزانِ حسنات کیلئے محفوظ فرمالے، اور اسے ان کے اور ان کے والدین،اساتذہ ومشائخ اور جملہ رفقاء کیلئے صدقہ جاریہ بنادے،