کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 226
فصل سوم
رسولوں کی اخبار کی تصدیق کرنا
انبیاء ورسل علیہم السلام کی اخبار کی تصدیق کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے جو بھی حوادث، واقعات، قصص اور امورغیبیہ وغیرہ کی خبریں دی ہیں، ان سب کی من وعن تصدیق کرنا، چنانچہ انبیاء ورسل علیہم السلام کی بتلائی ہوئی باتوں کی تصدیق کرنے کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اس طرح آیا ہے :۔
(عن أبی سعید الخدری رضی اﷲعنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال إن أھل الجنۃ یتراؤن أھل الغرف من فوقھم کما یتراؤن الکوکب الدری الغابر فی الأفق من المشرق أوالمغرب لتفاضل ما بینھم،قالوا یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تلک منازل الأنبیاء لا یبلغھا غیرھم، قال بلی والذی نفسی بیدہ رجال آمنوا باللّٰہ وصدقواالمرسلین ) [1]
ابو سعید الخدری رضی اﷲعنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت اپنے اوپر کے بالاخانے والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے مغربی یا مشرقی گوشہ کے قریب ایک روشن ستارہ کو دیکھتے ہیں اس فرق کے سبب سے جو انکے درمیان ہے۔ صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو انبیاء کے مقامات ہیں وہاں دوسرا
[1] رواہ البخاری کتاب بدء الخلق باب ماجاء فی صفۃ الجنۃ وأنھا مخلوقۃ۔کتاب الرقاق باب صفۃ الجنۃ والنار واللفظ لہ/ مسلم :کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا وأھلھا، باب ترائ أھل الجنۃ أھل الغرف کما یری الکوکب۔