کتاب: شرح ارکان ایمان - صفحہ 17
کتاب: شرح ارکان ایمان مصنف: ابوعبد الصبور عبدالغفور دامنی پبلیشر: مدرسہ دارالسنۃ تگران آباد تحصیل تمپ مکران ترجمہ: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مقدمہ ازفضیلۃ الشیخ علامہ عبداﷲ ناصر رحمانی حفظہ اﷲ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ الحمد اللّٰہ والصلاۃ والسلام علٰی رسول اللّٰہ ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم ) وبعد : زیر نظر کتاب موسوم ب(شرح ارکان الایمان) ہمارے انتہائی محترم اور فاضل دوست فضیلۃ الشیخ عبدالغفور دامنی (حفظہ اللّٰہ تعالیٰ وعافاہ من کل شر ومکروہ) کی تألیف لطیف ہے۔ اس کتاب میں ایمان کے جملہ مسائل پر بحث مقصود نہیں،بلکہ صرف باعتبار مایؤمن بہ، اس کتاب کا موضوع ہے،اس موضوع کوارکانِ ایمان یااقسام ِایمان کی اصطلاح سے تعبیر کیاجاسکتا ہے۔ ان ارکان کا صحیحین کی حدیث المعروف بحدیث جبریل میں ذکر موجود ہے: ’’ أن تؤمن باللّٰہ و ملا ئکتہ وکتبہ و رسلہ والیوم الآخر والقدر خیرہ وشرہ‘‘ اس حدیث سے مندرجہ ذیل چھ ارکان ِ ایمان حاصل ہو رہے ہیں۔ ۱۔ایمان باﷲ تعالیٰ۔ ۲۔ایمان بالملائکہ۔ ۳۔ایمان بالکتب ۴۔ایمان بالرسل