کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 28
جن لوگوں نے ان بد عات کی نقاب کشائی کی اور ان کی تردید کا کماحقہ فریضہ سرانجام دیا، ان میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا نام سر فہرست ہے۔ میں رب تعالیٰ سے اپنے اور آپ سب کے لیے دست بدعا ہوں کہ وہ ہمیں نعمتوں والے باغات میں جمع فرمائے۔
اللہ تعالیٰ نے اس عظیم شخص کو جس نفع بخش علم و فضل سے نوازا اور جس سے اس نے امت محمدیہ پر احسان فرمایا، اس نے واسط کے ایک قاضی کی درخواست کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے اس کی اس شکایت پر یہ مختصر رسالہ’’العقیدہ‘‘ تالیف فرمایا کہ لوگ عقدی بدعات میں مبتلا ہو رہے ہیں اور انہیں کتاب و سنت پر مبنی صحیح اسلامی عقیدہ سے روشناس کرانا ضروری ہے۔