کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 80
1.صفات الہٰی کے باب میں گمراہ فرقوں
کے مابین اہل سنت کی وسطیت
امت مسلمہ دیگر ادیان وملل کے مابین متوسط اور معتدل امت ہے‘ جیساکہ ارشاد باری ہے:
﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾[1]
اسی طرح ہم نے تمہیں متوسط و معتدل امت بنایا ہے۔
اور اہل سنت وجماعت اسلام کی طرف منسوب دیگر فرقوں کے مابین وسط ہیں ، چنانچہ وہ فرقۂ جہمیہ(اہل تعطیل)اور اہل تمثیل کے مابین وسط ہیں ‘ کیونکہ جہمیہ اللہ کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کی نفی کرتے ہیں ‘ اور صفات الٰہی کے انکار کے سبب انہیں اہل تعطیل کہا جاتا ہے ‘ اور ان کے برخلاف اہل تمثیل ہیں جو اللہ کے صفات کو تو ثابت کرتے ہیں لیکن انہیں مخلوق کے
[1] سورۃ البقرۃ: ۱۴۳۔