کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 76
حتی یضع رب العزۃ فیھا قدمہ - وفي روایۃ: علیھا قدمہ - فینزوي بعضھا إلی بعض فتقول قط قط۔‘‘[1]
لوگ جہنم میں ڈالے جاتے رہیں گے اور وہ کہے گی: کیاکچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ اللہ رب العزت جہنم میں اپنا پیر رکھ دیگا - ایک دوسری روایت ہیں ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ جہنم پر اپنا پیر رکھ دے گا‘‘- جس سے اس کے تمام گوشے سمٹ جائیں گے اور وہ پکار اٹھے گی: ’’بس بس۔‘‘
اس حدیث میں اللہ کے لئے صفت قدم کا ثبوت ہے‘ جو اس کے جلال وعظمت کے شایان شان ہے‘ جیسا کہ یہ بات گزر چکی ہے۔[2]
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱۳/۳۶۸وصحیح مسلم۴/۲۱۸۷۔
[2] دیکھئے: مختصر الاجوبۃ الاصولیۃ، ص ۱۰۳۔