کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 7
کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ
مصنف: سعيد بن علي بن وهف القحطاني
پبلیشر:
ترجمہ: ابو عبد الله عنايت الله بن حفيظ الله سنابلي مدني
مقدمہ
الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام الأتمان الأکملان علی أشرف الأنبیاء والمرسلین نبینا وإمامنا محمد بن عبد اللّٰہ وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسانٍ إلی یوم الدین، أما بعد:
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’عقیدۂ واسطیہ‘‘ در اصل اہل سنت وجماعت کے عقیدہ(کا خلاصہ)ہے۔اس کتاب کی تالیف اور اسے’’واسطیہ‘‘ کے نام سے موسوم کرنے کاایک سبب یہ ہے کہ قاضی واسطی جب اپنے وطن واسط سے موسم حج میں تشریف لائے تو شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے درخواست کی کہ انہیں سلف کا عقیدہ تحریر فرمادیں ، چنانچہ شیخ