کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 58
31. عفو، 32. مغفرت،33. عزت،34. قدرت۔
ارشادباری ہے:
﴿إِن تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَن سُوءٍ فَإِنَّ اللّٰہَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا﴾[1]
اگر تم کسی نیکی کو علانیہ کرو یا پوشیدہ ‘ یا کسی برائی سے در گزر کرو‘ تو اللہ تعالیٰ خوب معاف کرنے والا ‘بڑی قدرت والا ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ﴾[2]
عزت تو اللہ ‘ اس کے رسول اور مومنوں ہی کے لئے ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللّٰہُ لَكُمْ ۗ وَاللّٰہُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾[3]
[1] سورۃ النساء:۱۴۹۔
[2] سورۃ المنافقون: ۸۔
[3] سورۃ النور: ۲۲۔