کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 55
ارشاد باری ہے:
﴿وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللّٰہُ ۖ وَاللّٰہُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ﴾[1]
اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی(مکر)خفیہ تدبیر کی ‘ اور اللہ تعالیٰ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا﴿١٥﴾وَأَكِيدُ كَيْدًا﴾[2]
بیشک کفار مکر و فریب کررہے ہیں اور میں بھی خفیہ تدبیر کررہا ہوں۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ﴾[3]
وہ(اللہ)سخت گرفت اور تدبیر والا ہے۔
مذکورہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے مکر‘ کید اور تدبیر کے اوصاف
[1] سورۃ آل عمران: ۵۴۔
[2] سورۃ التوبہ:۱۵،۱۶۔
[3] سورۃ الرعد:۱۳۔