کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 22
کرے‘ جب وعدہ کرے تو اسے پورا کرے‘ تنگدستی‘ دکھ درد اور جنگ کے وقت صبر کرے‘ یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ﴾[1] بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک(مقررہ)اندازہ سے پیدا کیا ہے۔ نیز حدیث جبریل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ أن تؤمن باللّٰہ وملائکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الآخر وتؤمن بالقدر خیرہ وشرہ ‘‘[2] یہ کہ تم اللہ‘ اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ‘ اس کے رسولوں ‘ یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔
[1] سورۃ القمر: ۴۹۔ [2] صحیح مسلم ۱/۳۷، حدیث(۸)۔