کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 19
کے لئے کچھ رسول بھیجے ہیں نیز یہ کہ اللہ کی حکمت اس بات کی متقاضی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف ان رسولوں کو بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر مبعوث فرمائے۔لہٰذا ان تمام انبیاء کرام پر اجمالا ایمان لانا اور جن انبیاء کرام کے نام اللہ نے قرآن کریم میں ذکر کئے ہیں اُن پر تفصیلا ایمان لانا واجب ہے‘ جن کی تعداد پچیس ہے جنہیں اللہ نے قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے، نیز یہ ایمان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ان کے علاوہ بھی اللہ کے دیگر انبیاء و رسل ہیں جن کی صحیح تعداد اورناموں کا علم اللہ ہی کو ہے‘ اسی طرح یہ ایمان رکھنا بھی واجب ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام رسولوں میں سب سے افضل اور ان کے خاتم ہیں ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تمام جن و انس کے لئے عام ہے اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔[1] ۵- بعث بعد الموت یعنی مرنے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان: یعنی اس بات کا پختہ عقیدہ رکھنا کہ ایک دوسری زندگی بھی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نیکو کار کو نیکی کا بدلہ اور بُرے کو بُرائی کا بدلہ دے گا‘ نیز اللہ تعالیٰ شرک کے
[1] الکواشف الجلیۃ عن معانی الواسطیہ، ص ۶۶۔