کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 18
ان کی صحیح تعداد کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے‘ ان تمام کتابوں پر اجمالا ایمان لانا واجب ہے‘ البتہ جن کتابوں کے نام اللہ نے بیان فرمائے ہیں جیسے تورات‘ انجیل‘ زبور اور قرآن کریم ‘ ان پر تفصیلی طور پر ایمان لانا ضروری ہے، واضح رہے کہ قرآن کریم اور اس کے من جانب اللہ ہونے پر ایمان کے ساتھ ساتھ یہ ایمان رکھنا بھی واجب ہے کہ جس طرح اللہ نے اپنی دیگر کتابوں کے ذریعہ گفتگو کی ہے اسی طرح اِس قرآن کریم کے ذریعہ بھی کلام کیا ہے۔اسی طرح قرآن کریم کے اوامر کی بجا آوری اور منہیات سے اجتناب کرنا بھی ضروری ہے، نیز یہ کہ قرآن کریم تمام سابقہ کتابوں پر حاکم ہے‘ اوراللہ عزوجل نے کسی بھی قسم کی تحریف یا تبدیلی سے قرآن کریم کی خصوصی حفاظت فرمائی ہے‘ کیونکہ قرآن کریم اللہ کا نازل کردہ کلام ہے مخلوق نہیں ‘ اللہ ہی کی جانب سے اس کا آغاز ہو اہے اور اُسی کی طرف پھر پلٹے گا۔[1] ۴- رسولوں پر ایمان: یعنی اس بات کی مکمل تصدیق کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو ضلالت کی تاریکیوں سے نکال کر ہدایت کی روشنی میں لانے
[1] الاجوبۃ الاصولیۃ ، ص ۱۶، ۱۷۔