کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 16
فرقہ ناجیہ کے یہاں
ایمان کے ارکان
۱- اللہ تعالیٰ پر ایمان: یعنی اس بات کا پختہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا رب اور مالک ہے، وہی خالق‘ روزی رساں ‘ زندگی اور موت دینے والا ہے‘ وہی تنہا عبادت کا مستحق ہے، نیز عبادت‘ ذلت و انکساری‘ خضو ع و تابعداری اور دیگر تمام عبادتیں صرف تنہااسی کے لئے کی جائیں ، اسی طرح یہ عقیدہ رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ ہی کمال اور جلا ل و عظمت کے تمام اوصاف سے متصف ہے اور ہر قسم کے عیب و نقص سے منزہ اور پاک ہے۔[1]
۲- فرشتوں پر ایمان:یعنی اس بات کا پختہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کے
[1] الروضۃ الندیۃ شرح العقیدۃ الواسطیۃ ص ۱۵، والاجوبۃ الاصولیۃ ، ص ۱۶، والطحاویۃ ص ۳۳۵۔نیز اللہ پر ایمان چار امور پر مشتمل ہے: ۱- اللہ کے وجود پر ایمان۔۲- اللہ کی ربوبیت پر ایمان۔۳- اللہ کی الوہیت پر ایمان۔۴- اللہ کے اسماء و صفات پر ایمان۔