کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 145
خیر خواہی بھی ہے،[1] نیزیہ کہ ایک مومن دوسرے مومن کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہے۔[2]
اسی طرح اہل سنت اپنے مسلمان بھائیوں پر رحم کرتے ہیں ،[3] انہیں اچھے اخلاق اورعمدہ اعمال کی ترغیب دیتے ہیں ‘ اپنے حالات کے مطابق صبر و ضبط‘ اللہ بندوں کے ساتھ احسان اور اعزاء واقارب نیز یتیموں اور فقیروں کے واجبی حقوق کا حکم دیتے ہیں اور فخر و غرور اور تکبر سے منع کرتے ہیں۔اور اہل سنت جو کچھ بھی کرتے ہیں ‘ ہر کام میں کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں بھی اس گروہ میں شامل فرمائے جو ہمیشہ حق پر قائم اور نصرت الٰہی سے سرفراز رہے گا‘ جن کے مخالفین اور مدد نہ کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے‘ یہاں تک کہ قیامت قائم
[1] صحیح مسلم۱/۷۴۔
[2] صحیح بخاری مع فتح الباری ۵/۹۹ وصحیح مسلم۴/۱۹۹۹۔
[3] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱۰/۲۴۸، وصحیح مسلم۴/۱۹۹۹۔