کتاب: شرح عقیدہ واسطیہ - صفحہ 10
کے سلسلہ میں اُن کا منہج، وغیرہ۔اسی طرح ہر صفت کے لئے میں نے مستقل عنوان قائم کیا ہے، اور بسااوقات کئی صفات پر مشتمل ایک عنوان قائم کیا ہے‘ جس کا مقصد حصر نہیں بلکہ مولف رحمہ اللہ کے ذکر کردہ صفات کا بیان ہے۔مولف رحمہ اللہ نے بکثرت آیات و احادیث ذکر فرمائی ہیں ،میں نے اختصار کی غرض سے قرآنی آیت یا حدیث رسول کی صرف ایک دلیل پر اکتفا کیا ہے دیگر دلائل حذف کر دیئے ہیں۔پھر میں نے(بالترتیب)درج ذیل مسائل میں اہل سنت و جماعت کی وسطیت اور اعتدال کوواضح کیا ہے:
۔صفات الٰہی کے باب میں دیگر فرقوں کے مابین اہل سنت کی وسطیت۔
۔افعالِ عباد کے باب میں اہل سنت کی وسطیت۔
۔وعید الٰہی کے باب میں اہل سنت کی وسطیت۔
۔اسماء دین و ایمان کے باب میں اہل سنت کی وسطیت۔۔صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے سلسلہ میں اہل سنت کی وسطیت۔
اس کے بعد یوم آخرت پر ایمان اور اس سے متعلقہ مسائل‘ تقدیر اور اس کے چار مراتب‘ اسی طرح دین و ایمان‘ صحابہ کرام اور کرامات اولیاء کے