کتاب: شمائل نبويہ - صفحہ 49
سب انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے‘‘ (رواہ الترمذی۔ حدیث حسن)۔
5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ایک آدمی ایک خوبصورت خوش کن لباس میں جا رہا تھا۔ اس نے اپنے سر میں کنگھی کی ہوئی تھی۔ اس کی چال متکبرانہ تھی۔ اسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں دھنسا دیا۔ وہ قیامت کے دن تک زمیں میں ڈوبتا جائے گا‘‘۔ (متفق علیہ)۔