کتاب: شمائل نبويہ - صفحہ 12
سقینا بوجہ النبی المطر (اے اللہ )سب تعریف تیرے ہی لئے ہے اور ہر شکر گزار کی طرف سے تعریف تیرے ہی لئے ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی برکت سے ہم بارش سے سیراب کئے گئے ہیں۔ دعا اللّٰہ خالقہ دعوۃ إلیہ وأشخص منہ البصر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اور اپنے خالق سے دعا کی اور اسکی طرف اپنی نظر اٹھائی ۔ فلم یک إلا کإلقاء الرداء وأسرع حتی رأینا الدرر کچھ دیر نہ ہوئی کہ بادل چادر کی طرح فضا پر چھا گیا اور ہم نے بارش کے قطرے موتیوں کی طرح گرتے ہوئے دیکھے۔ و کان کما قال لہ عمہ أبو طالب أبیض ذو غرر اسی طرح ہوا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب نے کہا تھا ۔کہ وہ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) سفید چہرے والے ہیں ۔ بہ اللّٰہ یسقی صوب الغمام و ھذا لعیان لذالک الخبر اسکی برکت سے اللہ تعالیٰ بادل کے پہلو کو سیرا ب کرتا ہے اور بارش کی خوش کن خبر سے اس شخص (قائل ) کو بھی سیراب کرتا ہے۔ فمن یشکر اللّٰہ یلق المزید ومن یکفر اللّٰہ یلق الغیر جو شخص اللہ کا شکر ادا کرتا ہے وہ مزید نعمتیں پائیگا اور جو ناشکری کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی پائیگا۔ ھذا رسول اللّٰہ یبدو فی الدنا شمسا تضئی لسائر الأکوان یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ایسے سورج کی طرح ظاہر ہوئے ہیں جو پوری کائنات کو روشن کر رہا ہے۔ فھو الذی کان الختام لرسلنا