کتاب: شمع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 25
سینوں میں جگر پہ تیر غم چلتے ہیں
رخساروں پہ اشک شمع سان ڈھلتے ہیں
مقلد حدیث پر براہ راست عامل نہیں
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً ‘‘
ترجمہ:’’ایمان والو!اسلام کے جملہ مسائل کو مان لو۔‘‘
لیکن بہت سی حدیثیں ہیں جن پر صرف تقلید کی پابندی نے عمل چھڑا رکھا ہے۔ایک مقلد حدیث کو حدیث ہونے کی حیثیت سے نہیں مانتا بلکہ اگر وہ کسی حدیث پر عامل ہے تو صرف اس لئے کہ اس کے امام کے فرمان کے مطابق ہے ورنہ اگر حدیث ہونے کی حیثیت سے عمل ہوتا تو جس طرح وہ حدیث قابل عمل تھی جو فرمان امام کے مطابق تھی وہ بھی قابل عمل ہونی چاہیئے تھی جو فرمان امام کے خلاف تھی لیکن اس کتاب میں آپ کے سامنے ایک دو نہیں بلکہ پوری ڈیڑھ سو حدیثیں آئیں گی جو صحیح ہیں،صریح ہیں،لیکن ایک حنفی ان پر عمل نہیں کرتا بلکہ نہیں کر سکتا اس لئے اور صرف اس لئے کہ اس کے خیال میں ان کے امام نے اس پر عمل نہیں کیا۔
اہلحدیث اور امامان دین
میں لکھ چکا ہوں کہ آئمہ دین مجتہدین محدثین کے ماننے میں حنفی اہلحدیث متفق ہیں۔اہلحدیث کا مذہب اور عقیدہ ہے کہ آئمہ دین کی جانب میں گستاخی بے ادبی کرنے والا ان کی توہین اور بے توقیری کرنے والا محروم القسمت ہے۔بس