کتاب: شمع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 221
دیکھتے ہوئے بڑی بے دردی سے پامال کرتے ہوئے اپنی طرف سے خلاف مسئلہ گھڑ لیا اور بے چارے تمام ناواقف حنفیوں کو اسی پر لگا دیا۔ برادران دیکھوتو سہی!تم نہ محمدی رہے نہ حنفی رہے نہ سنی رہے نہ فقہی رہے۔اللہ جانے کہاں سے کہاں یہ رو تمہیں بہا لے گئی؟یہ تو الٹی چال تم چلے۔تم نے الٹی گنگا بہائی،تم نے دریا پہاڑوں پر چڑھادیئے۔پس للہ غور کرو تنہائی میں بیٹھ کر سوچو،اہلحدیث تمہارے حقیقی خیر خواہ ہیں اہلحدیث ہی اماموں کے ماننے والے ہیں وہی ان کی سچی قدر کرنے والے ہیں وہی ان کے سچے اور صحیح اصول پر قائم ہیں۔یہ تقلید جو آج تم میں پھیلائی گئی ہے اس سے اماموں کو روحانی صدمہ ہوا ہے ہم تمہیں انشاء اللہ بروز قیامت دکھادیں گے کہ اس اندہی تقلید سے امامان دین کس طرح بیزاری ظاہر کرتے ہیں؟اور ساتھ ہی آپ دیکھ لیں گے کہ اللہ کے نزدیک اماموں کے سچے تابعدار کون ثابت ہوتے ہیں؟