کتاب: شمع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 20
وسعت ان چاروں قبیلوں میں سے کسی کو بھی حاصل نہیں ہوئی۔لیکن جو قبیلہ اس وسیع مکان کے چار حصے نہ کرے اسے اس کی اصلی وسعت اور کشادگی پر رہنے دے۔ظاہر ہے کہ اس کے لئے بہت وسیع میدا ن ہے۔یہ قدرت کی وسیع فضا میں کھلی ہوا میں اور صاف روشنی میں اپنا گزارا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔جن لوگوں نے دین اللہ کے چار حصے کیئے ہیں دراصل ان لوگوں نے زیادہ زیادہ سے چوتھائی دین کو لیا ہے نہ کہ کامل دین کو۔کامل دین ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو اس حصے سے الگ ہیں جو اس بٹوارے سے ناراض ہیں۔
مقلدآزادی سے عمل بالحدیث نہیں کرسکتا
آپ آزمالیں ایک صحیح حدیث ایک حنفی کے پاس رکھیں اس کا صاف جواب ہوگا کہ میرا مذہب اس کے مطابق نہیں۔میرے مذہب میں تو یوں ہے اور اس کی دلیل فلاں دوسری حدیث ہے اب وہ دلیل ہو یا نہ ہو۔مضبوط ہو یا پھسپھسی ہو۔بہر صورت اس صحیح حدیث پر اس کا عمل و عقیدہ نہیں۔یہی حالت آپ شافعیہ کی پائیں گے اور اسی صورت پر آپ حنبلیوں کو دیکھیں گے اور یہی نقشہ آپ مالکیوں کا پائیں گے۔لیکں بحمد اللہ جماعت محمدیہ اہلحدیث کے سامنے جہاں آپ نے کوئی صحیح حدیث پیش کی اور اس نے سر جھکا دیا کہ ہر فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سر آنکھوں پر۔صرف اس امر کے لئے کہ بہت سی صاف،صریح،صحیح اور بہت صحیح حدیثیں ایسی ہیں جنہیں مذہب وتقلید کی آڑ عمل و عقیدے میں نہیں آنے دیتی چونکہ ہم ہندوستان اور پاکستان کے اہلحدیثوں کا ساتھ حنفی بھائیوں سے ہی ہے اس لئے ہم نے اپنے انہی پڑسیوں سے خطاب رکھا ہے اور اس کتاب میں ڈیڑھ سو حدیثیں وہ نقل کردی ہیں جو صحیح ہیں صریح ہیں لیکن حنفی حضرات کے نزدیک وہ متروک ہیں لاکھوں حنفیوں میں