کتاب: شمع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 16
امام جعفر رحمہ اللہ:وہ کلمہ لا الہ الا اللہ ہے اگر لا الہ کہہ کر کسی نے زبان روک لی تو وہ مشرک ہے جب اس نے اسی کے ساتھ الا اللہ بھی کہا اب وہ مؤمن ہوا پس یہ ہے وہ کلمہ جس کا اول حصہ شرک ہے اور آخر حصہ ایمان۔
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ:ناحق کا قتل زنا کاری سے بڑا گناہ ہے۔
امام جعفر رحمہ اللہ:اب بتلاؤ کیا یہ صحیح نہیں کہ قتل کے ثبوت کے لئے دو گواہ شریعت نے معتبر مانے ہیں لیکن زنا کے لئے چار گواہ معتبر مانے ہیں۔اگر دو ہوں تو قتل تو ثابت ہو جائے گا لیکن زنا ثابت نہ ہوگا حالانکہ قتل زنا سے بد تر ہے پھر یہاں تمہارا قیاس اورتمہاری رائے کہاں گئی؟قیاس اور رائے کے اعتبار سے توچاہیئے تھا کہ قتل پر زیادہ گوراہ ہوں اور زنا پرکم کیونکہ جرم کے لحاظ سے زنا قتل سے کم ہے پس ثابت ہوا کہ شریعت میں رائے قیاس کوئی چیز نہیں۔
امام جعفر رحمہ اللہ:فرمایئے!اللہ کے نزدیک ۴روزہ بڑا ہے یا نماز؟
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ:روزے سے نماز بڑی اور اہم چیز ہے۔
امام جعفر رحمہ اللہ:پھر کیا وجہ ہے کہ حائضہ عورت کو نماز کی قضا کا حکم نہیں ملا اور روزے کی قضا کا حکم ملا؟بتلاؤ تمہارا قیاس یہاں کہاں گیا؟قیاس کی رو سے توچاہیئے تھا کہ بڑی چیز یعنی نماز کی قضا کا حکم ہوتا نہ کہ روزے کی قضا کا لیکن شریعت نے اس کے خلاف حکم دیا ہے پس ثابت ہے کہ شریعت میں رائے قیاس کوئی چیز نہیں۔