کتاب: شمع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 11
ہوں انہیں ناقابل عمل سمجھ کر چھوڑدیئے جائیں۔‘‘
فقہ کے تمام مسائل حدیث کے مطابق نہیں
اس چیز کو گو اصولاً حنفی اہلحدیث سب مانتے ہیں لیکن مغالطہ یہ لگا کہ فقہ کے تمام مسائل حدیث کے مطابق ہی ہیں کوئی مسئلہ خلاف نہیں۔یہ بطور عقیدے کے حنفیوں کے دل میں بٹھا دیا گیا۔لہٰذا ضروری ہے کہ فقہ و حدیث کا مقابلہ کر کے ان مسائل کو بتلائے جائیں جو کھلم کھلا حدیث سے ٹکراتے ہیں تاکہ حنفیت روشنی میں آجائے اور پردے ہٹ جائیں۔یہ سلسلہ نہ کسی کی تردید کے لئے ہے نہ کسی کو برا کہنے کے لئے۔بلکہ اس سے غرض صرف اتنی ہے کہ یہ واضح ہو جائے کہ فقہ کے مسائل حدیث کے خلاف بھی ہیں جب یہ معلوم ہو گیا تو اصول اسلام اور مسلمہ فریقین فیصلہ خود مجبور کر دے گا کہ خلاف احادیث مسائل ترک کر دیئے جائیں اور جب یہ ہو گیا تو یہی اہلحدیث کا مذہب ہے اور یہی ہمارا اصلی مقصود ہے کہ عمل قرآن و حدیث پر کیا جائے اور جہاں آیت دیکھی گردن خم۔کہاں حدیث دیکھی کمردوتا۔
اماموں کو ان کی شان سے بڑھنابھی ان کی بے ادبی ہے
فرمان الہٰی ہے:
مرج البحرین یلتقیان،بینھما برزخ لا بیغیان
’’شان اللہ ہے کہ دو دریا کھاری میٹھے بظاہر ملے جلے ہیں لیکن قدرتی