کتاب: شیطانی وسوے - صفحہ 163
۴…صبح و شام کی دعائیں پڑھنا۔ [1]
۵…((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )) کا سو مرتبہ ورد کرنا ۔ [2]
’’ترجمہ:نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ ۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
۶… احوال و مناسبات کی دعاؤں پر محافظت کرنا: مثلاً گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا ، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا ، سونے اور بیدار ہونے کی دعا … وغیرہ۔
۷…ماثورہ دعاؤں کے ذریعہ اپنی حفاظت کا بندوبست کرنا، مثلاً:
۱… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ہر روز جب بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کر کے اس میں {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پڑھ کر پھونکتے۔ پھر حسب استطاعت اپنے جسم پر ملتے۔ سر ، چہرہ اور جسم کے اگلے حصہ سے شروع کرتے۔ اس طرح تین بار کرتے۔[3]
ب… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جس نے دن کے شروع میں یا رات کی ابتدا میں یہ دعا تین بار پڑھی:
((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم))
[1] ) اگر مسلمان کو معلوم ہو جائے کہ اس میں کتنا بڑا اجر ہے اور برائیوں، حوادث اور دنیاوی آفات سے محفوظ رکھنے کا کتنا اثر ہے تو اسے کسی دن بھی ترک نہیں کرے گا۔
[2] ) جس نے یہ دعا دن میں سو مرتبہ پڑھی جیسا کہ حدیث میں وارد ہے: اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ، سو نیکیاں اس کی لکھی جائیں گی، سو گناہ مٹا دیے جائیں گے، اس دن شام تک شیطان سے حفاظت کے لیے ڈھال ہو گی اور اس شخص سے افضل عمل کسی کا نہ ہو گا مگر اس شخص کا جس نے اس سے زیادہ پڑھا ہو گا۔ (بخاری و مسلم)
[3] ) غور کیجیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو ہر نفسیاتی بیماری اور جن و انسان کے شر سے محفوظ تھے مگر پھر بھی اس ذکر کے ذریعہ روز خود کو محفوظ کرنے پر مداومت کرتے تھے۔ کیا ہم زیادہ مستحق نہیں کہ محافظت کریں۔ جب کہ ہمیں ان برائیوں اور تکلیفوں کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔