کتاب: شیطانی وسوے - صفحہ 14
مقدمہ
ہر طرح کی حمد و ثنائے جمیل ایک اللہ کے لیے جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔ اور درود وسلام ہو اللہ تعالیٰ کے رسول اور محترم نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، آپ کے تمام صحابہ کرام پر اور تمام ان لوگوں پر جو قیامت کے د ن تک آپ کی پیروی کریں گے۔ اما بعد!
مجھے فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ الشائع کی بہترین کتاب ’’آفۃ المؤمن، الوساوس‘‘ کے بارے میں پتہ چلا کہ جو اعتقادات میں توہمات اور برے وسوسوں، طہارت و عبادات میں خرابیوں اور ان سستیوں کے بیان پر مشتمل ہے ، جو مختلف ذرائع اور طریقوں سے انسان میں در آتی ہیں۔ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ موضوع اس قابل ہے کہ اس پر تفصیلی بحث کی جا ئے اور ان بیماریوں کے احوال اور انجام کے بارے میں لوگوں کو بتایا جا ئے ۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک پوری سورت قرآن مجید میں ایسی نازل فرمائی ہے کہ جس میں اپنی صفات ربوبیت ، الوہیت اور ملکیت کے واسطے بیان کرنے کے بعد لوگوں کو تعلیم دی ہے کہ وہ اپنے رب سے ان بیماریوں سے کیسے پناہ مانگیں؟ یہ سورت ان بیماریوں یعنی توہمات ، وساوس اور دوسری خرابیوں سے بچنے کی اہمیت کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
(قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) مَلِكِ النَّاسِ (2) إِلَهِ النَّاسِ (3) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (4) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ (5) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (6) (الناس)
’’تو کہہ میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔لوگوں کے بادشاہ کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے، جو ہٹ ہٹ کر آنے والا ہے۔ وہ