کتاب: شیطانی وسوے - صفحہ 13
بخش دے گااور جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ حمد و صلوٰۃ کے بعد : یقینا تمام باتوں سے بہتر اللہ کی کتاب ہے ۔تمام طریقوں سے بہتر طریقہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ہے ۔اور تمام کاموں سے بد ترین کام وہ ہیں جو (دین اسلام میں) اپنی طرف سے وضع کیے جائیں۔ دین میں ہر نیا کام بدعت اور ہر بدعت گمراہی ہے۔گمراہی کا انجام جہنم کی آگ ہے ۔‘‘