کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 58
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پیاری شخصیت ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: لوگوں میں سے آپ کو سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ سے۔ راوی حدیث کہتے ہیں : میں نے کہا: مردوں میں سے؟ تو آپ نے فرمایا: ان کے والد کے ساتھ۔ میں نے پوچھا:پھر کس سے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر بن خطاب کے ساتھ( رضی اللہ عنہ )۔ ‘‘