کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 42
فریضے میں شرکت کرنے والے تمام افراد اور ’’دار المعرفہ‘‘ کی عزت و شرف کا باعث بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور عالم فانی کے ہر گھر کو اس کے ایک ایک نسخہ سے عزت بخشے اور دیگر عالمی زبانوں میں اس کا ترجمہ شائع کروانے کی فرصت مہیا کرے۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ ٭٭٭ الشیخ ناصر بن یحیٰي الحنیني (سرپرست اعلیٰ مرکز الفکر المعاصر) بلاشبہ یہ کتاب تاریخ میں سیرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر لکھی گئی کتابوں میں افضل و انفع شمار کی جائے گی۔ ٭٭٭ الشیخ ناصر بن علي الغامدي (لیکچرر اصول فقہ بجامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ) کتابٌ قدْ حَوَی دُرَرًا بِصَوْنِ العِرض مَزْبُوْرًا ہٰذا قلتُ تَشْجِیْعًا اَذِعْہُ تَغْدُ مأجورًا وَذُدْ عن عائشَ القَذْفَ و دَعْ منْ ذَمَّ مَثْبُوْرًا ’’موسسۃ الدرر السنیۃ‘‘ نے مجھے اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دفاع کے موضوع پر لکھے گئے مقابلہ جاتی مقالات کا مطالعہ کرنے کی سعادت بخشی۔ مطالعہ کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ سارے مقالہ جات انتہائی نفیس، اپنے موضوع کا حق ادا کرنے والے اور نہایت ہی علمی و تحقیقی دلائل و مواد سے مزین ہیں ۔ ان کا مقام و مرتبہ علمی لحاظ سے بلند ہے اور یہ فی الفور نشر و اشاعت کے لائق ہیں ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کے صفحات طاہرہ مطہرہ رضی اللہ عنہا کی عزت کے دفاع کے لیے موتیوں سے بنے ہوئے مضبوط قلعوں کی مانند ہیں ۔‘‘ اسی لیے میں ادارہ کے نگران اور معاونین کی حوصلہ افزائی کے لیے کہتا ہوں کہ آپ اسے شائع کر