کتاب: سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا - صفحہ 36
الشیخ عبدالعزیز بن محمد عبداللطیف (پروفیسر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی، ریاض ، سعودی عرب ) ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ بنت صدیق رضی ا للہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین بیوی ہیں ۔ ’’موسسۃ الدرر السنیۃ‘‘ کی علمی برانچ نے ایک انسائیکلوپیڈیا شائع کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’’سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور روافض‘‘ رکھا۔ اس کتاب میں نفع بخش معلومات، دینی و علمی لحاظ سے فائدہ مند مباحث، تسلی بخش اعتراضات کے جوابات اور محکم و باوقار طریقہ سے ازالۂ شبہات اور سب سے بڑی خوبی کہ کتاب کا اسلوب نہایت خوبصورت اور ہر دلعزیز ہے جب کہ ابواب و موضوعات کی حسن ترتیب بے مثال۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور اس کاوش جمیلہ کو شرفِ قبولیت بخشے۔ ٭٭٭ الشیخ سعد بن عبداللّٰہ البریک (امام و خطیب جامع مسجد الامیر خالد بن سعود ، ریاض ، سعودی عرب ) اگر چند بدبختوں اور بدطینت لوگوں نے ام المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت پر کیچڑ اچھالا تو تمام امت کے لیے یہ سب سے بڑی آزمائش ثابت ہوئی، لیکن اس مصیبت کی تہوں اور سلوٹوں میں بہت سے انعامات و عطیات پنہاں تھے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ﴾(النور: ۱۱) ’’اسے اپنے لیے برا مت سمجھو، بلکہ یہ تمھارے لیے بہتر ہے۔ ‘‘ بلاشبہ یہ کتاب ’’سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور روافض‘‘ ان بہترین کتابوں میں سے ایک ہے جن کا موضوع سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیرت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کو اس کے نیک عمل کی جزا دے جس نے اس عظیم سفر میں تن، من، دھن سے حصہ ڈالا۔ ٭٭٭